مقامی آبادی نے پلانٹ کو جلد فعال بنانے کا مطالبہ کیا،کہا اس سے کوڑے کو سائنسی طریقہ کار سے ٹھکانے لگایا جائے گا
مختار احمد
گاندربل؍؍گنڈ تحصیل کے سرفراو علاقے میں محکمہ دیہی کی طرف سے لاکھوں روپئے کی لاگت سے ایک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹتعمیر کیا جس پر مشینوں کو بھی نصب کیا گیا تاکہ اس کے ملحقہ دیہاتوں کے گھروں سے نکلنے والے کچرے اور کوڑے کرکٹ کو سائنسی طریقوں سے ٹھکانے لگایا جائے تاہم ابھی تک نا ہی اس پلانٹ کو چالو کیا گیا اور نا ہی ان مشینوں کو بھی ام پر نہیں لگایا گیا جبکہ اس کے برعکس اس پلانٹ کے احاطے میں گڈھے بناکر کوڑے کو ان میں ڈالا جارہا ہے اور ان گڑوں سے نکلنے والے مٹریل کو ٹریکٹروں کے ذریعے فروخت کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے سال 2022-23 سے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی دیہی علاقوں میں گھروں سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کو جدید طور طریقوں سے ٹھکانے لگانے کے لئے کئی علاقوں میں لاکھوں روپئے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ تعمیر کئے گئے اور ان پلانٹوں پر مشینوں کو بھی نصب کیا گیا تاہم آگرچہ گھروں سے نکلنے والے ردی کو جمع کیا جارہا ہے تاہم اس کوڑے کو ان پلانٹوں کے باہر ہی جمع کیا جارہا ہے جس سے ایک تو ایس بی ایم مشن فوت ہوجاتا ہے دوسرا یہ کہ اس کچرے اور کوڈے سے بدبو پھیلتی ہے جس سے کئی بیماریوں کے کا بھی اہتمال لگا رہتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ انتظامیہ کی طرف سے یہ ایک اچھا اقدام ہے تاہم اس کے لئے کھڑے کئے گئے ڈھانچے اور میشنری کو کو جلد از جلد چالو کیا جائے تاکہ ایس بی ایم مشن کا مقصد پورا ہوجائے۔