موسم سرما کی شدت کی وجہ سے یوٹی انتظامیہ نے جموں زون میں طلبہ کو راحت دیتے ہوئے سردی کے لئے ہوئی چھٹیوں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ کڑاکے کی سردی سردی تھوڑی سی زیادہ ہوتے انتظامیہ خود پر بوج سا محسوس کررہی ہوتی ہے اور عام عوام جس میںدرمامدہ مسافروں سے لیکر ہر شخص سخت پریشانی میں سردی کے موسم میں ہوتا ہے جس کی بنیادی سطح پر وجہ موسم سرما میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے بنیادی سہولیات جن میں بجلی پانی ہے موسم سرما آتے ہی ڈگمگانے لگتا ہے اور پورا انتظامی تنتر بھی آئے روزم اخباروںیہ بتانے کی محنت میں لگاہوتا ہے کہ سہولیات ہیں لیکن عام انسان جب سفر پر یا کہی نکلتا ہے سہولیات کی عدم دستیابی صاف ظاہر ہوتا ہے ۔پہاڑی علاقوںمیں برفباری اور میدانی علاقوں میں شدید کورے نے جہاں عام آدمی کا جینا دشورا بنا دیا ہے وہیں یوٹی بھرمیں دیگر بنیادی سہولیات کا بھی فقدان پایا جا رہا ہے بالخصوص بجلی ، پانی ، راشن کی عدم دستیابی وغیرہ قابل زکر ہیں ، اس کے علاوہ نقل و حمل کے ذرائع بھی پوری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ عام انسان کو اشیائے خوردنی کے لئے بھی کافی پریشان ہو نا پڑ رہا ہے ، جبکہ ا یسے حالات میں ہو نا تو یہ چاہئے تھا کہ انتظامیہ پوری طرح سے متحرک رہے اور عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اہم اور ضروری اقدامات اْٹھائے ، اور بالخصوص بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت حال میں یقینی بنائے ، لیکن یہاں تومختلف علاقہ جات سے موصول ہونے والے خبروں کے مطابق اس کے بر عکس دکھائی دے رہا ہے ، ریاست میں موجود ایل جی انتظامیہ پوری تیاری کے ساتھ نظر نہیں آرہی ہے جس کا خمیازہ عام آدمی بھگتنے پر مجبور ہے ، لہذا ایل جی انتظامیہ کوچاہئے کو موجودہ موسمی صورت حال سے نپٹنے کے لئے پوری تیاری کے ساتھ حرکت میں آئے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، تاکہ عام آدمی کو پریشان نہ ہونا پڑے۔