سردار پٹیل کے نظریات ہمارے ملک میں جمہوریت اور اتحاد کی بنیاد ہیں: لوک سبھا اسپیکر

0
0

کہا ایک مضبوط آئین کی تیاری میں مرد آہن کے قابل ستائش کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
یواین آئی
نئی دہلی؍؍لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج ایوانِ دستور کے سینٹرل ہال میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل، قانون و انصاف، پارلیمانی امور اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے بھی سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تصویر پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اْتپل کمار سنگھ دیگر معززین کے ساتھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی۔ مودی اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سینئر عہدیداروں نے بھی سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر برلا نے جدید ہندوستان کی تشکیل میں سردار پٹیل کی اہم رول کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط آئین کی تیاری میں مرد آہن کے قابل ستائش کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک مضبوط اور اہم آئین ہے، جو سردار پٹیل جیسے ہمارے لیڈروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ مسٹر برلا نے یہ بھی کہا کہ سردار پٹیل کی زندگی ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے، جو ہمیں پوری لگن کے ساتھ ملک کی فلاح و بہبود کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ مسٹر برلا نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کو جمہوری اقدار کا گہوارہ بنایا جسے "جمہوریت کی ماں” کہا جاتا ہے، ملک کی ایک اہم و راثت کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی جمہوری وراثت کو سردار پٹیل جیسے لیڈروں کی انمول شراکت سے مالا مال کیا گیا ہے۔لوک سبھا کے اسپیکر نے ہندوستان کی آزادی کے وقت مختلف شاہی ریاستوں کو متحد کرنے اور انہیں نو تشکیل شدہ ملک میں شامل کرنے میں سردار پٹیل کے اہم کردار کا بھی ذکر کیا۔ اس شاندار کارنامے کی وجہ سے ہی سردار پٹیل کو "جدید ہندوستان کے معمار” کا خطاب ملا۔ مسٹر برلا نے ایک متحد اور جامع ہندوستان کے تئیں سردار پٹیل کی مضبوط وابستگی کے بارے میں بھی بات کی، جو ہمارے ملک کی جمہوریت اور اتحاد کا سنگ بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سردار پٹیل کا وڑن، قیادت اور قومی اتحاد کے تئیں عزم مصمم ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ابدی ترغیب کا ذریعہ رہے گا۔مسٹر برلا نے تقریب کے مقام کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔ ایوانِ دستور اور خاص طور پر باوقار مرکزی ہال، جس نے غیر ملکی تسلط سے آزادی کے بعد جمہوریت کے قیام اور قوم کی تعمیر کے سفر کا مشاہدہ کیا۔ اسپیکر نے نوجوان شرکاء سے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ سردار پٹیل نے اپنے ملک اور ہم وطنوں کے تئیںمسلسل لگن کے جذبے کے ساتھ اسی کمرے میں بیٹھ کر ایک مضبوط آئین تیار کیا، جو ہر ہندوستانی شہری کو حقوق، مساوات اور انصاف فراہم کرتا ہے اور انصاف کو یقینی بنایا گیا۔لوک سبھا کے اسپیکر نے شرکاء کو اتحاد کا حلف دلایا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے اور ملک کے روشن مستقبل کے لیے عزم کے ساتھ کام کریں۔ یہ کہتے ہوئے کہ نئی نسل نئے ہندوستان کی تعمیر کرے گی، مسٹر برلا نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ نئی توانائی کے ساتھ چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک نئی سمت میں آگے بڑھیں۔اس موقع پر اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کی اسپیکر محترمہ ریتو کھنڈوری بھوشن بھی موجود تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا