سرحدی علاقہ چھمبر کناری کے جنگلات میں تلاشی مہم,جنگجووں کے چھپے ہونے کا خدشہ

0
0

ظہیر عباس
منڈی//پونچھ کے سرحدی علاقہ چھمبر کناری میں پولیس اور فوج کی جانب سے بدھ کو تلاشی مہم چلائی گئی جس میں سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی)اور فوج کی 3/8جی آر کی طرف سے علاقہ کی چھان بین کی گئی -پولیس کے باوثوق ذرائع نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساوجیاں کے سرحدی علاقہ چھمبر کناری میں بدھ کو جنگجوو¿ں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ملنے پر تلاشی مہم چلائی – ذرائع نے بتایا کہ تاہم علاقہ سے تلاشی کے دوران کچھ بھی نہ مل پایا انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو بہت ہی معتبر ذرائع سے یہ خبر موصول ہوئی تھی جس پر ایس او جی اور فوج کی3/8جی آر کے نوجوانوں نے پورے علاقہ کو اپنی محاصرے میں لے کر وہاں پر تلاشی مہم چلائی جس دوران پولیس اور فوج کو کچھ ہاتھ نہ لگا واضح رہے کہ چھمبر کناری علاقہ ہند وپاک سرحد کے بالکل قریب ہے جہاں سے جنگجوو¿ں کی جانب سے سرحد عبور کر کے اس پار آنے کا ہمیشہ خدشہ بنا رہتا ہے –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا