سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سماجی کارکن ویوتھ لیڈر معین آفتاب خان اور اعجاز خان کی جانب سے اتوار کو سخی میدان میں انٹر تحصیل کبڈی لیگ کا افتتاح ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں سب ڈویڑن مینڈھر کی ایم ڈی آر کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا اس موقع پر اعجاز کلب اور برادر کلب نے فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ممتاز احمد خان کے علاوہ چوہدری خالد کھٹانہ حاجی خالق قریشی ارشد احمد خان ظفر کھٹانہ قمر اقبال عابد خان اور الطاف موجود تھے۔ اس موقع پر معین آفتاب خان نے بولتے ہوئے کہا کہ دور حاضرہ میں نوجوان نسل زیادہ تر منشیات میں ملوث ہو رہی ہے جو ایک جان لیوا عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نوجوان نسل کو اس سے بچانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے وہ ہے کھیل اس وقت نوجوان نسل کو کھیل کی اشد ضرورت ہے کھیل ہی کے ذریعے نوجوان ہر برائی سے پاک رہ سکتا ہے۔