سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جھانسی میں پولیس بھرتی امتحان 2024 شروع ہوا

0
0

جھانسی، // اتر پردیش پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ منعقدہ پولس بھرتی امتحان 2024 ہفتہ کو پولس اور انتظامیہ کے سخت انتظامات کے درمیان شروع ہوا۔
جھانسی ضلع میں آج 47 امتحانی مراکز پر تقریباً 22 ہزار امیدوار پہلی شفٹ میں بیٹھیں گے اور دو دن تک چلنے والے اس امتحان میں تقریباً 85 ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں ضلعی اور پولیس انتظامیہ نے تمام مراکز پر پرامن طریقے سے نقل سے پاک امتحان کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز پر رپورٹنگ کا وقت 9.30 تھا اور اس کے بعد امیدواروں کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ امتحانی مراکز میں داخل ہونے والے طلبہ کی تین درجاتی چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ تمام امیدواروں کو امتحانی مرکز کے اندر صرف قلم، آدھار کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ لے جانے کی اجازت تھی۔
مختلف امتحانی مراکز پر پولیس اہلکار پوری چوکسی کے ساتھ تعینات ہیں۔ تمام امتحانی مراکز کو سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ڈی ایم آفس سے ان کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا