3 ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھا جموں سے گھپا کی جانب روانہ
حادثات کے دوران دو مزید یاتریوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 36پہنچ گئی
شاہ ہلال
سرینگر ؍؍سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ امرناتھ یاتر ا جاری ہے جس کے چلتے ایک اور قافلہ جموں بیس کیمپ سے گھپا کی جانب روانہ ہوا۔تازہ جھتے میں 3ہزار سے زائد یاتری شامل تھے۔ ادھر مختلف حادثات کے دوران مزید دویاتریوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والی کی تعداد 36تک پہنچ گئی ہے.نمائندے کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان3ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل ایک اور جتھا جموں بیس کیمپ سے ایک اور قافلہ امرنا تھ گھپا کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ ادھر یکم جولائی کو اننت ناگ میں پہلگام اور گاندربل اضلاع کے بالتل کے راستوں سے یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 3.20 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے گھپا پر حاضری دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ 3,691 یاتریوں کا 21 واں جتھا 141 گاڑیوں کے قافلے میں بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے وادی کیلئے روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب کہ 2,203 یاتری پہلگام کے گھپا کیلئے اپنے اگلے سفر کیلئے جا رہے ہیں، 1,488 یاتری بالتل بیس کیمپ کی طرف جارہے ہیں۔ ادھر مختلف حادثات کے دوران مزید دو یاتریوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 36یاتریوں کی موت ہوئی ہے۔