سحر کھڈ میںپل کے قریب غیر قانونی کان کنی پر این ایچ اے آئی ٹھیکیدار کی مشینری ضبط

0
0

500 میٹرک ٹن معمولی معدنیات کی کھدائی کی تھی،مشینری پر تقریباً 2 لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍ آج یہاں کٹھوعہ میں سحر کھڈ پر نیشنل ہائی وے پل کے قریب غیر قانونی کان کنی میں ملوث NHAI ٹھیکیدار کی ایک مشیناور ڈمپر ضبط کیا گیا۔یہ کارروائی ڈسٹرکٹ منرل آفیسر (ڈی ایم او) کٹھوعہ راجندر سنگھ رانا نے انجام دی جو معدنیات کے محافظوں کے ساتھ غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کو چیک کرنے کے لیے سحر کھڈ اور ملحقہ علاقوں میں اپنے معمول کے دورے پر تھے۔وہیںڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس کو واقعہ کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کیا گیا جنہوں نے مزید ڈی ایم او کو کھدائی کے کام کو فوری طور پر روکنے اور غیر قانونی کان کنی میں ملوث مشینری کو ضبط کرنے کی ہدایت دی۔اطلاعات کے مطابق، کھدائی کرنے والے نے کھڈ سے کل 500 میٹرک ٹن معمولی معدنیات کی کھدائی کی تھی اور محکمہ ارضیات اور کان کنی کے قواعد کے مطابق، غیر قانونی اور غیر مجاز کان کنی میں مصروف مشینری پر تقریباً 2 لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔دریں اثناء سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ شیودیپ سنگھ جموال کی ہدایت پر پولیس سٹیشن کٹھوعہ کی پارٹی کو مشین اور ڈمپر حوالے کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا