سجاد شاہین کا بیٹری چشمہ سڑک حادثے میں جانی نقصان پر اظہار دکھ

0
0

قومی شاہراہ کے کمزور حصوں کے ساتھ کریش بیریئرز کی تنصیب کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
بانہال؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے رہنما اور ضلع رام بن کے صدر سجاد شاہین نے جموں کے رام بن کے بیٹری چشمہ میں ایک سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے اس حادثے میں جمعہ کی درمیانی شب دس قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ وہیں اس حادثے میںجانیں گنوانے والوں کا تعلق ڈرائیور کو چھوڑ کر زیادہ ترکا بہار سے تھا۔وہیںشاہین نے نہ صرف جموں سری نگر ہائی وے پر بلکہ دیگر اہم سڑکوں پر بھی سڑک حادثات میں خطرناک حد تک اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انتظامیہ کے فعال اقدامات کے فقدان پر تنقید کرتے ہوئے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
شاہین نے کہاکہ برسوں سے، جموں-سرینگر ہائی وے پر حفاظت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کے لیے ہماری درخواستوں کا جواب نہیں دیا گیا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے کہ موثر مداخلت کی کمی کی وجہ سے جانیں ضائع ہوتی رہیں۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایسے جان لیوا حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے اور قومی شاہراہ کے کمزور حصوں پر کریش بیریئرز کی تنصیب کو بھی ترجیح دیں۔وہیںجاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، شاہین نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بروقت امداد فراہم کرنے کی اہم اہمیت پر زور دیا کہ متاثرین کی ان کے آبائی علاقوں میں عزت اور احترام کے ساتھ آخری رسومات انجام دی جائیں۔شاہین نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ حادثے کے متاثرین کے لواحقین کو ایکس گریشیا ریلیف کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ ضروری انتظامات اور لاجسٹک سپورٹ کو تیز کیا جائے تاکہ متاثرین کی لاشوں کو بغیر کسی تاخیر کے پہنچایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا