مشتاق احمد دیو
کشتواڑ//سابق ریاستی وزیر سجاد احمد کچلو نے ایک بیان میں ریاستی وزیر برائے سیاحت سے کہا ہے کہ وہ ضلع کشتواڑ کے سیاحتی مراکزکو سیاحتی نقشہ میں لانے اور ان دلکش اور خوبصورت مقامات جن میں مڑواہ ،دچھن ،سنتھن ٹاپ،سنتھن میدان،چنگام،مغل میدان،سگری،سنگھپور،پاڈر سرتھل وغیرہ شامل ہیں میں سیاحوں کی آمد کو یقینی بنانے کی طرف متوجہ کرنے کی شروعات کریں ۔کچلو نے کہا کہ عمرعبداللہ کے دور اقتدار میں سیاح یہاں کی طر راغب ہونے لگے تھے حکومت بدلی تو سرکار نے کشتواڑ کو اس میں بھی پس پشت ڈال دیا ۔اسی دوران کچلو نے پریم نگر کے نزدیک سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موت پر صدمے کا اظہار کیا ہے اور ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت ظاہر کی