کہا نوجوان خود انحصار بنیں اور ہمارے ملک کی معیشت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سابق ریاستی صدر بی جے پی اور سابق وزیر ست شرما (سی اے) نے جموں مغربی اسمبلی حلقہ کے شیو نگر علاقے میں تھائرو کیئر بلڈ کلیکشن سینٹر اور ایکوپروب کا افتتاح کیا۔ اسے لوگوں کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے شرما نے کہا کہ یہ خود انحصار ہندوستان بنانے کی سمت مالک کی ایک پہل ہے۔ وہیںشرما کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ بھی تھے جن میں پروپرائٹر ارون، سینئر بی جے پی لیڈر باوا شرما، منڈل صدر بی جے پی اتل بخشی اور کئی دوسرے شامل تھے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ست شرما نے کہا کہ یہ واقعی ایک اچھا قدم ہے جو سینٹرمالک نے 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرتا ہے اور اب نہ صرف شیو نگر بلکہ ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مالک وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت وژن سے متاثر ہے اور کہا کہ اس نے 3 افراد کو ملازمت بھی دی ہے جس سے اتنے ہی خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ شرما نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ خود انحصار بنیں اور ہمارے ملک کی معیشت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔