ستواری چوک جموں تا ادھم پور سوچھتا ریلی کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموںسوچھتا بھارت پرو کے موقع پر ستواری چوک تا ادھم پور سوچھتا رتھ کا انعقاد کیا گیا جس میں صفائی اور سوچھ بھارت مشن کے مقصد پر زور دیا گیا ۔واضح رہے اس ریلی کو شیتل نندا آئی اے ایس سیکریٹری ٹو گورنمنٹ محکمہ دیہی ترقی و پنچائتی راج اور محمد نذیر شیخ کے اے ایس ڈائریکٹر رورل سینیٹیشن جموں و کشمیر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔جموں سے ادھم پور جاتے ہوئے راستے میں ریلی کو مقامی عوام کا بہترین تعاون حاصل ہو ا۔ریلی میں موجود شرکاءنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کچرا وغیرہ سڑکوں کے گرد و نواح میں مت ڈالا جائے ۔اس دوران اے ڈی سی، اے سی ڈی، ڈی پی او اور بی ڈی او حضرات نگروٹہ میں موجود تھے جنہوں نے سوچھتا ریلی کا استقبال کیا جہاں صفائی کے متعلق ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔بعد ازاں ریلی نے ادھم پور کی جانب سفر کا آغاز کیا اور بالآخر ریلی کا استقبال ادھم پور میں ہوا جہاں ضلع ترقیاتی کمشنر ادھم پور میں ریلی کو سراہا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا