’سب کا ساتھ لے کر سب کا ستیا ناش کیا ‘

0
0

مودی پہاڑ کھود کر چوہا نکال لاتے ہیں: کھڑگے
یواین آئی

یمنا نگر؍؍کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف بڑی بڑی باتیں کرنا جانتے ہیں اور پہاڑ کھود کر چوہا نکال کر لاتے ہیں ۔یہاں امبالہ اور کروکشیتر پارلیمانی حلقوں کے انڈیا اتحاد گروپ کے امیدواروں بالترتیب ورون ملانا اور سشیل گپتا کے حق میں جگادھری اناج منڈی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرکھڑگے نے کہا کہ مسٹرمودی پہاڑ کھود کر چوہا نکالتے ہیں اور بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں جب کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بنگلہ دیش بنایا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی جھوٹوں کے سردار ہیں اور انہوں نے سب کا ساتھ لے کر سب کا ستیا ناش کیا ہے۔کانگریس صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کی لڑائی مسٹر مودی سے نہیں بلکہ ان کے اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے بینک کھاتوں میں 15 لاکھ روپے آنے، 2 کروڑ نوکریاں دینے اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے جیسے کئی جھوٹ بولے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں 1 لاکھ 82 ہزار ملازمت کے عہدے خالی ہیں اور مرکز میں 30 لاکھ ملازمت کے عہدے خالی ہیں، لیکن مسٹر مودی اور ہریانہ میں وزیر اعلیٰ ان خالی آسامیوں کو پر نہیں کر رہے ہیں۔ مسٹرمودی فوج تک میں چار سالہ کنٹریکٹ بھرتی کی اگنی ویر اسکیم لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پریشان ہوکراپنے بچوں کو بیرون ملک بھیج رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا