سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نعرے کے ساتھ ڈبل انجن کی سرکار جموں و کشمیر میں بھی چلے گی: روندر رینا

0
0

اسمبلی انتخاب کے لیے 44 نشستوں پر آن لائن دفتروں کا افتتاح کیا
شیراز چوہدری
راجوریپیر کے روز بھارتی جنتا پارٹی جموں و کشمیر یو ٹی کے صدر رویندر رینا نے سرحدی ضلع راجوری کے بھارتی جنتہ پارٹی کے دفتر سے انے والے اسمبلی انتخاب کے حوالے سے جموں صوبہ کی 43 اسمبلی نشستوں اور ایک کشمیر صوبہ کی کشمیری پنڈتوں کی منتقل کی ہوئی اسمبلی نشست یعنی کل 44 اسمبلی نشستوں کے دفتروں کا آن لائن افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں کانگڑا کے ممبر پارلیمنٹ اور راجوری پونچھ ضلع کے انچارج بھی موجود تھے اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما سابقہ ممبر پارلیمنٹ چوہدری طالب حسین ، سابقہ وزیر انجینئر عبدالغنی کوہلی ، پارٹی کے جنرل سیکرٹری وبود گپتا، ضلع صدر دنیش شرما،راجیندر گپتا،ایڈوکیٹ چوہدری آصف کٹاریہ بھی موجود رہے اس موقع پر پارٹی کے عہدے دران اور برقران سے خطاب کرتے ہوئے یوٹی صدر رووندر رہنا نے کہا بی جے پی ایسی پہلی جماعت ہے جس نے سب سے پہلے ہر اسمبلی حلقہ میں اپنے دفتر کھولے ہیں اور یہ دفتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا بی جے پی 90 نشستوں پر انتخاب لڑے گی اور 50 نشستیں جیت کر جموں کشمیر میں سرکار بنائے گی رینا نے مزید کہا جس طرح پچھلے 10 سالوں سے مرکز کی مودی سرکار نے جموں کشمیر کے ہر طبقہ کی فلاں بابودی اور بہتری کے کام کیے ہیں اور یہاں پر امن اور بھائی چارہ قائم کیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ اج جمو کشمیر کی عوام بھارتی جنتہ پارٹی کے ساتھ ہے انہوں نے کہا اب مرکز کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی ڈبل انجن کی سرکار چلے گی اور وہی سرکار سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نعرے کے ساتھ عوام کی خوشحالی اور فلاو ببودی کرے گی انہوں نے کہا بہت جلد بھارتی جنتا پارٹی کا انتخابی منشور عوام کے سامنے آئے گا اور اسی منشور پر بھارتی جنتا پارٹی کام کرے گی رینا نے مزید کہا کہ میں اج کی اس افطاری تقریب پر پارٹی کے سبھی لیڈران اور ورکران کو مبارک پیش کرتا ہوں اور ان سے یہ توقع رکھتا ہوں وہ پارٹی کا منشور عوام تک لے کے جائیں گے افتتاحی تقریب میں بھارتی جنتھا پارٹی کی محلہ مورچہ کی لیڈران کے ساتھ ساتھ اور بھی لیڈر اور ورکر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا