لکھی گئی جمعبندیوں کی چھان بین کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی پریشانہ نہ آئے:سید شوکت حسین کاظمی
لازوال ڈیسک
مینڈھر سب ڈویژن مینڈھر میں محکمہ مال کے آفیسران کی ایک اہم میٹنگ تحصیل کمپلکس مینڈھر میں منعقدہوئی جس میں ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ ماڈرنائزیشن پروگرام کا جائزہ لیا گیا ۔وہیں ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ پیر پنجال سید شوکت حسین کاظمی کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر محمد تنویر ،تحصیلدار اور نائب تحصیلداروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایس ڈی ایم مینڈھر نے مالی ریکارڈ کے اپڈیشن کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ محکمہ مال کے آفیسران کی ٹیم وقت مقرہ کے اندر اپنا کام مکمل کرنے کی ہر ممکن کو شش کرے گی۔وہیں تحصیلدار بالاکوٹ ،مینڈھر اور منکوٹ نے اپنی تحاصیل کے مالی ریکارڈ کی اپڈیشن اور بحالی کی جانکاری دی ۔اس دوران ریجنل ڈائریکٹر نے مالی ریکارڈ کو وقت مقرہ کے اندر مکمل کرنے پر زوردیا تاکہ پروجیکٹ کا نفاذ کامیابی سے ہو ۔انہوں نے آفیسران کو ان کی محنت اور کم وقت میں زیادہ جمعبندیاں مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور امید جتائی کہ بقایا کام بھی وقت مقرہ کے اند ر مکمل کر لیا جائے گا ۔انہوں نے متعلقہ تحاصیل کے تحصیلداروں سے کہا کہ لکھی گئی جمعبندیوں کی چھان بین کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی پریشانہ نہ آئے۔