چھونگاں تا نماں سڑک خستہ حالی کا شکار عوام پریشان حال محکمہ تعمیرات عامہ خاموش تماشائی
سرفرازقادری
مینڈھر//قومی خزانے سے تعمیر و ترقی کے نام پر ہر سال کھربوں روپے منظور ہوتے ہیں جن میں مرکزی معاونت والی اسکیموں میں کثیر تعداد میں فنڈز ملتے ہیں لیکن ان منصوبوں کو کاغذوں تک ہی محدود رکھا گیا ہے عملاً ان پروجیکٹوں پر ہر کوئی کام نہیں ہوتا اس ضمن میں دیکھاجائے تو سب ڈویژن مینڈھر میں سینکڑوں چھوٹی بڑی سڑکیں زیر تعمیر ہیں جن پر کھربوں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں لیکن یہ تمام کی تمام سڑکیں نا قابل آمد و رفت ہیں جس کی وجہ سے یہاں کی عوام ہمیشہ پریشان رہتی ہے سرحدی سب دویژن مینڈھر میں ترقیاتی عمل مکمل طور پر مفلوج ہے۔ سب ڈویژن مینڈھر میں سرکار کی جانب سے سڑکوں کےلئے کھربوں روپے واگزار ہوئے اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،محکمہ پی ایم جی ایس وائی اور دیگر کئی محکمے اور کمپنیاں لگائی گئی کہ سب ڈویژن مینڈھر کے اندر علاقائی عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے پختہ سڑکیں تعمیر ہو سکیں باوجود اس کے اس پسماندہ خطہ کی عوام کی بد قسمتی یہ رہی کہ سب ڈویژن مینڈھر کے اندر کوئی ایک بھی سڑک صحیح طور پرتعمیر نہ ہے جس پر بہتر طریقے سے بلیک ٹاپ کرکے تیار کیا گیا ہو جس پر خطہ کی عوام آسانی کے ساتھ سفر کر سکے ۔صرف غریب لوگوں کی زمینوں کی کھدائی کرکے نقصان کیا ہے۔ اور سرکار سے آئی ہوئی رقومات کو محکمہ تعمیرات عامہ نے کاغذوں کی خانہ پری کرکے ہضم کیا ہے. اس ضمن میں سائیں عبدالعزیز نے بات کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی علاقہ کی تعمیر و ترقی میں رابطہ سڑکیں ایک پ±ل کی مانند ہواکرتی ہیں لیکن تعمیرو ترقی کے پ±ل کی حالت بھی مستحکم ہونی چاہیے تب جا کر ہی یہ عمل مکمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژن مینڈھر کے علاقہ چھونگاں تا چھونگاں نماں کی سڑک خستہ حالی کا شکار ہے ہر روز علاقہ کے عوام کو اسی دشوار گزار راستہ سے گزر کر اپنی منزلوں کی طرف مجبوراً جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ موجودہ دور میں عوام کو گھر کی دہلیز پر رابطہ سڑک کی سہولت فراہم کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر حالات بالکل مختلف ہیں۔سب ڈویژن مینڈھر کی بیشتر آبادی دور دراز پہاڑی علاقوں میں مقیم ہے اور تحصیل صدر مقامات کی دوری بھی بیس کلو میٹر سے زائد ہے۔تمام سڑکیں اپنی بدحالی پر حکمرانوں کے لئے بے بسی کے آنسوں رو رہی ہیں۔ چھونگاں سے چھونگاں نماں کی طرف جانے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگ گوناگوں مشکلات سے دو چار ہیں۔ جس کے باعث علاقہ کے عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے اور حکومت سے یہ گلہ شکوہ رکھتے ہیں کہ کیوں غریب عوام کی قدر صرف انتخابی میلے کے دوران کی جاتی ہے؟ ۔جیسے کسی جانور کی بلی چڑھانے کے وقت کی جاتی ہے۔ پھر مطلب نکل جانے کے بعد ا±س کا ذکر تک کیا جاتا ہے۔ ویسا ہی حال مینڈھر کے سیاست دانوں حکمرانوں نے عوام کے ساتھ کیا ہے۔یہاں آفیسر شاہی عروج پر ہے اور عوامی مسائل کو لے کر جب آوازیں ا±ٹھتی ہیں ا±س کو یا تو نظر انداز کیا جاتا ہے یا تو عوامی غصّہ کو ٹالنے کے لئے جھوٹے دلاسے دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں کے مکینوں میں کئی حاملہ خواتین و بزرگ واسکولی بچوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سائیں عبدالعزیز نے گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ مزکورہ سڑک کو جلد مکمل بلیک ٹاپ کروائی جائے تاکہ عوام کو مزید پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔