سب ڈسٹرک ہسپتال سرنکوٹ میں لیپروسکوپک سرجری کا آغاز

0
0

سرنکوٹ کے نظام صحت کو ابتر وافزوں کرنے میں عوام کا تعاون ناگزیر : بی ایم او سرنکوٹ
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍سب ڈسٹرک ہسپتال سرنکوٹ میں پہلی بار دروں نما جراحی لیپروسکوپک سرجری کا آغاز ہوا جس میں ڈاکٹر محمد یوسف چودھری نے بلاک میڈیکل آفیسر کا چارج سنبھالتے ہی اپریشن تھیٹر کو مطلوبہ سہولیات سے لیس کیا اور جراحی کی مشین کو قابل کار بنا کر ایک ضعیفہ کا تسلی بخش کامیاب اپریشن کیا اور اس کامیابی پر ڈاکٹرز وعملہ کی کدوکاوش کو سراہا جبکہ عوام نے تہنیت وتبریک سے نوازا وہیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی ایم او سرنکوٹ نے کہا کہ ہم نے آکسیجن پلانٹ کو بھی فعالیت نہج پہ لاکر مریضوں کی پریشانی کا ازالہ کیا ہسپتال میں موجود مریضوں نے اعتراف کیا کہ جو اپریشن جی ایم سی راجوری جموں اور کشمیر میں ہوتے تھے وہ اب یہاں بھی ہونے لگے جس سے عیاں ہے کہ یہاں قابل وماہر ڈاکٹرز میسر ہیں فقط سہولیات کا فقدان ہے ذرائع ابلاغ کے استفسار پر بی ایم او نے امید ظاہر کی کہ سہولیات کی فراہمی پر روزافزوں سرنکوٹ کا طبی نظام بہتر ہوگا واضح ہو کہ سرنکوٹ کے ہسپتال میں ڈاکٹرز وعملہ کو وردی میں خدمات پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا