’سب نے ہاتھ کھڑے کردئیے‘ محبوبہ مفتی کااستعفیٰ قبول،ووہرہ نے گورنر راج کے نفاذ کی سفارش کردی

0
0
یواین آئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر کے گورنر نریندر ناتھ ووہرا نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ریاست میں گورنر راج کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے یہ سفارش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کے اعلان اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کے بحیثیت وزیر اعلیٰ استعفیٰ نامہ پیش کرنے کے تناظر میں کی ہے۔محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے کسی جماعت کی طرف نہیں دیکھے گی جبکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ پی ڈی پی کو اپنی حمایت نہیں دیں گی۔ مسٹر ووہرا نے محترمہ مفتی کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے، تاہم انہیں متبادل انتظامات کئے جانے تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے کہا ہے۔راج بھون کے افسر تعلقات عامہ (پی آر پی) نے منگل کی شام یہاں جاری ایک بیان میں کہا ’جموں وکشمیر کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد گورنر نے اپنی رپورٹ صدر جمہوریہ کو روانہ کردی ہے۔ گورنر موصوف نے جموں وکشمیر آئین کی دفعہ 92 کے تحت ریاست میں گورنر راج کی سفارش کی ہے‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا