سب سے بڑے ہاسپٹیلٹی شو آئی ایچ ای کا آغاز

0
0

گریٹر نوئیڈا، 3 اگست (یو این آئی) سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج کہا کہ حکومت سیاحت اور مہمان نوازی میں بہترین کارکردگی حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ہندوستان اب ایک توجہ کا مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔
یہاں چار روزہ انڈیا انٹرنیشنل ہاسپیٹلٹی ایکسپو (آئی ایچ ای 2024) کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز کے موقع پر مسٹر شیخاوت نے کہا کہ عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا اجلاس حکومت کے قیام کے 40 دنوں کے اندر منعقد ہوا، جس میں 170 ممالک کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت میں ہندوستان کو تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے میں تعاون کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔ ہندوستان کے پاس عالمی معیار کا سیاحتی شعبہ پیش کرنے کے لیے تمام وسائل موجود ہیں۔ زراعت کے بعد سیاحت سب سے بڑا روزگار پیدا کرنے والا شعبہ ہے۔
وزیر نے کہا، "ہم اس شعبے میں تنوع اور کاروبار کے نئے مواقع دیکھ رہے ہیں اور یہ ان کو تلاش کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ہندوستان کو ایک پائیدار سیاحتی مقام کے طور پر قائم کیا جا سکتا ہے اورایم آئی سی ای سیکٹر اس سمت میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔ اس شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور ترقی میں، خاص طور پر خلا کو پر کرنے میں اس شعبے سے وابستہ ہر فرد کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایچ ای 2024 کا حصہ بننا ہمارے لیے فخر کی بات ہے، جس کا ساتویں مرتبہ کامیابی سے انعقاد کیا جا رہا ہے اور گزشتہ چھ برسوں میں ہندوستان کی ہاسپٹلٹی صنعت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایچ ای عالمی پلیٹ فارم ہندوستانی ہاسپٹلٹی کے شعبے کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ صرف ایک نمائش نہیں ہے، بلکہ ہاسپٹلٹی صنعت کا مرکز ہے، جو سیکٹر کے پیشہ ور افراد اور ساتھیوں کو نیٹ ورک، خیالات کا تبادلہ، علم کا اشتراک کرنے اور بین الاقوامی کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایک ساتھ لاتا ہے۔
آئی ایچ ای2024 ایک پریمیئر ہاسپیٹلٹی ایکسپو کے طور پر ہندوستان کے مہمان نوازی کے ورثے کو فروغ دیتا ہے، جو 3 سے 6 اگست 2024 تک منعقد ہو رہا ہے۔ 1,000 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 20,000 سے زیادہ بی 2بی خریداروں سمیت، جن میں لگژری ہوٹلوں، ریزورٹس، ہوم اسٹے، ریستوراں، کلاؤڈ کچن، اور ایف اینڈ بھی سیکٹر شامل ہیں، آئی ایچ ای 2024 ہاسپٹلٹی صنعت میں نئے معیارات قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا