مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کادورۂ جموںوکشمیریوٹی میں چناوی سرگرمیوں کوایک نئی رفتاردے گیا،دورے سے پہلے جموںوکشمیرمیں STدرجے پرجموں وکشمیرکی ایک بڑی آبادی گجربکروال وپہاڑی کے نام پرآمنے سامنے تھی اورخدشہ ظاہرکیاجارہاتھاکہ ایک خطرناک ٹکرائوکوجنم دیتے ہوئے امت شاہ یکطرفہ فیصلہ سنائیں گے جس کے بعد دونوں طبقے جودہائیوں سے آمنے سامنے ہیں ، اس ٹکرائو کو مزید بدنما صورت ملے گی لیکن انتہائی دانشمندی کیساتھ مرکزی وزیرداخلہ نے اپنی تقریروں میں ہرکسی کو خوش کیااور بھاجپاکے ’سب کاساتھ سب کاوکاس سب کاوشواس ‘والے نعرے کے اردگرد گھومتے ہوئے اپناراجوری وبارہمولہ خطابمکمل کیا،پہاڑی طبقہ کواس کے چندلیڈران نے متحدکرنے ،ایک پلیٹ فارم پرلانے کاکمال کام کیاجبکہ گجربکروال طبقہ کے لیڈران کشمکش کی حالت میں منہ چھپاتے نظرآئے کیونکہ ایک طرف وہ جوبھاجپااسے تعلق رکھتے ہیں، اپنی پارٹی کیخلاف نہیں جاناچاہتے تھے جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے گجرلیڈران ورہنمائوں نے چپی سادھ لی تھی کیونکہ وہ پہاڑی طبقہ کیخلاف کسی قسم کی مہم چلاکر اپناووٹ بنک بگاڑنانہیں چاہتے تھے، یہ الگ بات ہے کہ پہاڑی طبقہ کے لیڈران نے گجرووٹ بنک کی پرواہ کئے بغیراپنے طبقہ کے کازکی بھرپوراورسرعام حمایت ووکالت کی یہاں تک کہ بیشتر نے بھاجپاکادامن تھامنے کااعلان بھی کررکھاتھا، لیکن مرکزی وزیرداخلہ کی تقریروں سے ایسی کوئی انہیں فوری راحت نہیں ملی جس سے وہ فوری طورپربھاجپاکادامن تھام لیں، کیونکہ امت شاہ نے انتہائی دانشمندی کامظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ جموںوکشمیرکے گجربکروال اورپہاڑیوں کو اُن کاحق ملے گااورپہاڑیوں کوکسی قسم کی ریزرویشن دینے کیلئے گجربکروال طبقہ کاایک فیصدبھی نہیں چھیناجائیگا، جس سے دونوں طبقوں کو سامنے سامنے کھڑاکرنے اپنی سیاست چمکانے والوں کومنہ کی کھانی پڑی ہے،تاہم اپنے اپنے طبقات کے حقوق کیلئے جو نوجوان سامنے آئے اُنہوں نے بہترین نمائندگی کرتے ہوئے اپنے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے میدان میں اپنی جرأتمندی کامظاہرہ کیاہے،جو قابل ستائش ہے، اپنے حقوق کے حصول اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے سامنے آنے والے اورمیدان میں ڈٹے رہنے والے آج سب کے سامنے ہیں جبکہ اپنے چندووٹوں کی خاطراپنی قوم کے مفادات کویکسرنظراندازکرنے والے خاموش تماشائی رہنمابھی بے نقاب ہوئے ہیں جن کے مستقبل کافیصلہ دونوں طبقوں کی بیدارقوم دانشمندی سے کرے گی۔مرکزی وزیر داخلہ مبارک بادکے مستحق ہیں کہ اُنہوں نے ایساکوئی قدم نہیں اُٹھایاجس سے ان دونوں طبقوں میں نفرت کی دیوارمزیدبلندہوتی بلکہ اُنہوںنے یہ تنازعہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کااِشارہ دیاہے اُمیدہے وہ اپنی یقین دہانی کے عین مطابق ہی اس مسئلے کاحل نکالیں گے تاکہ سماج میں تفریق کاخاتمہ ہواورآپسی بھائی چارے کیساتھ جموں وکشمیرکے عوام مل کر آگے بڑھیں اورجموں وکشمیرکوامن وامان وخوشحالی کی نئی بلندیاں عطاکریں۔