ساگر نے پاندان جاکر آتشزدگان کی ڈھارس بندھائی متاثرین کیلئے فی کنبہ5لاکھ روپے دینے کی اپیل

0
0

سی این آئی
سرینگرنیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر (ایم ایل اے خانیار) نے آج پاندان نوہٹہ جاکر گذشتہ روز ہولناک آگ کی واردات سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا اور متاثرین کی ڈھارس بندھائی۔ اُن کے ہمراہ کئی محکموں کے اعلیٰ حکام بھی تھے۔سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ میں نے کل ہی صوبائی کمشنر اور ضلع ترقیاتی کمشنر کیساتھ متاثرین کی بازآبادکاری اور فوری امداد کاری کیلئے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں 9امکان کو مکمل نقصان ہوا ہے جبکہ 2کو جزی نقصان پہنچایا ہے، ان مکانات میں تقریباً18چولے قیام پذیر تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ متاثرین کے حق میں فی 5لاکھ امداد ، ٹین کی چادریں اور لکڑی کی فراہمی کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس علاقہ کیلئے ایک منصوبہ رکھا ہے، اگر مقامی آبادی اتفاق کریں گے تو ان آتشزدگان کو کسی دوسری جگہ پر پلاٹ فراہم کرکے اس جگہ پر پارک یا کمیونٹی ہال بنایا جائے گا کیونکہ یہ علاقہ نہایت گنجان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محلے کے پریذیڈنٹ کیساتھ بھی بات کی ہے اور مقامی آبادی اس کیلئے تیار ہوگی تو اس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایف میں ست جتنا بھی ممکن ہوگا میں متاثرین کی مدد کروں گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا