ساورکر کی تکریم اور بابا صاحب کی توہین ناقابل برداشت: راجیش رام تیاگی

0
0

 جنتا دل یو کے ذریعہ آئندہ 06 دسمبر کو ڈاکٹر بھیم راو ¿ امبیڈکر کی برسی کے موقع پر ریاست کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرس پر "آئین بچاو ¿ مارچ” نکالا جائے گا۔ پارٹی کے شیڈول کاسٹ سیل کے زیراہتمام ریاست کی ضلعی اکائی اپنے۔ اپنے اضلاع میںقبل سے متعین مقام سے ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع بابا صاحب کے مجسمہ تک بینرز اور پلے کارڈس کے ساتھ مارچ کرے گی۔
واضح رہے کہ پارٹی کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا کی ہدایت پر ریاست کے تمام اضلاع میں پارٹی کے شیڈول کاسٹ سیل کے ذریعہ مرکز کی نکمی مودی حکومت کے آئین مخالف کام کرنے ، آئینی اداروں کا بیجا استعمال کرنے اور ملکی تاریخ کو مٹانے کی کوششوں کے خلاف 6 دسمبر 2023 کو ریلی نکالی جائے گی جس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پارٹی میں درج فہرست ذات کے ریاستی صدر راجیش رام تیاگی نے ریاست کے تمام پارٹی ممبران سے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی اپیل کی اور کہاکہ کارکنان اپنے اپنے اضلاع میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور آئین مخالف بی جے پی کو للکارنے کاکام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ساورکر کی تکریم اور بابا صاحب کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہماری پارٹی بابا صاحب کے آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو قبول نہیں کرے گی۔
میٹنگ میں موجود پارٹی کے قومی سکریٹری کم رکن قانون ساز کونسل رویندر پرساد سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت وقت پر مردم شماری نہ کروا کر ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس دوران پارٹی کے چیف ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ بی جے پی غریب مخالف اور آئین مخالف ہے اور مرکز کی طرف سے بابو جگ جیون رام کے نام پر چلائے جارہے فلاحی ہاسٹل کو بند کردیا گیا ہے۔ پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں کے وظیفے کو روکنے کا کام کیا گیا ہے، بی جے پی جعلی ہندوتوا کا لبادہ اوڑھ کر ملک کو بیوقوف بنانا چاہتی ہے، ملک اب بی جے پی کی سازشوں میں نہیں آنے والا ہے۔
پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری چندن کمار سنگھ نے کہا کہ 6 دسمبر کو ہونے والا آئین بچاو ¿ مارچ تمام اضلاع میں تاریخی ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا