وسیم حیدری
منڈی پونچھ//تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں آرمی کی جانب سے پوٹر بھرتی کا عمل سوموار کو شروع ہوا جس میں جموں صوبہ کے مختلف اضلاع سے نوجوانوں نے حصہ لیا – تفصیلات کے مطابق تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں فوج کی جانب سے 6 ماہ کے لئے 600 پوٹروں کی بھرتی کی جا رہی ہے جس کا آغاز گزشتہ کل سے ہوا اور اس بھرتی کے دوران پونچھ راجوری کے علاوہ جموں کے دیگر اضلاع سے بھی جوانوں نے بھاری اکثریت میں حصہ لیا – واضح رہے کہ فوج کی جانب سے ہر 6 ماہ کے بعد پوٹر بھرتی کی جاتی ہے اور اس بار بھی اس بھرتی کا عمل شروع ہوا ہے جس کا اختتام 24 ستمبر کو ہا گا –