راکیش چودھری
سانبہ؍؍مویشی اسمگلروں اور ان کے پرچار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے، پولس نے تھانہ سانبہ کے دائرہ اختیار میں مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے، دو مویشی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور بارہ مویشیوں کے اسمگلروں کے چنگل سے بچایا ہے۔
انچارج پولیس چوکی مانسر کی سربراہی میں پولیس چوکی مانسر کی ایک پولیس پارٹی نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کرکے بارہ مویشیوںکو بازیاب کرالیا جو مانسر-سرینسر روڈ کے راستے پیدل اسمگل کئے جارہے تھے۔ بچائے گئے تمام مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔گرفتار شدہ اسمگلروں کی شناخت عبدالمجید ولد بابو دین سکنہ سیونہ تحصیل چنینی ضلع ادھم پور اور قیوم ولد فیروز دین سکنہ کورگا تحصیل ڈنسال ضلع جموں کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس اسٹیشن سانبہ میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 144/2024 تحت سیکشن 188 آئی پی سی درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔