پی ڈی پی چیف کو آرڈینیٹر جموںنے کامیابی پر نوازہ
لازوال ڈیسک
جموںچیف کو آرڈینیٹر پی ڈی پی جموں چوہدری عبدالحمید کی قیادت میں او پی سی یونین صدر جموں و کشمیر عبدالمجید کی جانب سے سنجواں جموں میںایک اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں ضلع سانبہ سے پہلے آئی پی ایس اتل چوہدری کو نوازہ گیا۔واضح رہے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں سانبہ کے اتل چوہدری نے کامیابی حاصل کی اور ان کی شاندار کامیابی کے پیش نظر ان کو نوازہ گیا۔اس موقع پر ماسٹر یونس راہی ، مولانا سعید،جماعت علی سابق پنچ، عبدالطیف سابق پنچ و دیگران موجود تھے ۔