سانبہ پولیس کی مویشی اسمگلنگ کے خلاف سخت کاروائی جاری

0
0

ایک مویشی اسمگلر گرفتارکیا، 48 مویشی بازیاب کئے
راکیش چودھری
سانبہ؍؍مویشی اسمگلروں کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے، سانبہ پولیس نے تھانہ گھگوال اور پولیس اسٹیشن سانبہ کے دائرہ اختیار میں مویشی اسمگلنگ کی دو بڑی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے جہاں پولیس نے مویشی اسمگلر کو گرفتار کر کے اڑتالیس مویشی بازیاب کئے۔راجپورہ کے علاقے ملانی کے راستے پیدل مویشی اسمگلنگ کے حوالے سے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ گھگوال اور پولیس چوکی راجپورہ کی پولیس ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مویشی اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے چالیس مویشیوںکو بازیاب کرایا جنہیں پیدل اسمگل کیا جارہا تھا۔اس دوران پولیس ٹیموں نے اسمگلروں کا پیچھا کیا لیکن وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم بچائے گئے تمام مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 48/2024پولیس اسٹیشن گھگوال میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اسی طرح انچارج پی پی گوران کی سربراہی میں پولیس چوکی گوران کی پولیس پارٹی نے مویشیوں کی اسمگلنگ کی ایک اور بڑی کوشش کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے اسمگلر کو گرفتار کرکے آٹھ مویشیوں کو بازیاب کرالیا جو کہ ڈھکی کے علاقے سمب کے راستے پیدل اسمگل کیے جارہے تھے ۔وہیںگرفتار شدہ اسمگلر کی شناخت محمد ارشد ولد محمد کالو ساکنہ چک بلونڈا تحصیل ہیرا نگر ضلع کٹھوعہ کے طور پر کی گئی ہے۔اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 101/2024 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا