سانبہ پولیس نے 7 جواریوں کو گرفتار کیا، 1.32 لاکھ روپے کی بھاری رقم اور کارڈز ضبط کئے

0
0

کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی، جرائم اور اسمگلنگ کے بارے میں پولیس کو معلومات فراہم کریں:ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے تھانہ بڑی برہمنہ کے دائرہ اختیار میں ایک مخصوص اطلاع پر سات 07 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 132090. روپے اور تاش کے ہتے ضبط کئے۔وہیںپکڑے گئے جواریوں کی شناخت دیورکا ناتھ ولد رام لال سکنہ پلی بڑی برہمنہ، ہرنام سنگھ ولد گندھرب سنگھ سکنہ کالو چک ضلع جموں، جندر پال سنگھ ولد شمشیر جنگ سکنہ پلی بڑی برہمنہ ، راجیش کمار ولد چند رام ساکنہ سونی پت (ہریانہ)حال بڑی برہمنہ، کلدیپ سنگھ ولد بھادر چند ساکنہ بڑی برہمنہ ،دلیپ سنگھ ولد گندھرب سنگھ ساکنہ بڑی برہمنہ اور محمد ارشد ولد نذیر حسین ساکنہ بڑی برہمنہ کے طور پر ہوئی ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی سانبہ بینم توش نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے بہترین شہری کی حیثیت سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی، جرائم اور اسمگلنگ کے بارے میں پولیس کو معلومات فراہم کریں تاکہ معاشرے کے مفاد میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا