ڈاکوؤںاور چوروں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے: ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے چھ کٹر ڈاکوؤں اور چوروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک تیز دھار ہتھیار بھی ضبط کیا ہے۔وہیںپولیس نے ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی نقدی، دیگر لوٹی ہوئی اشیاء برآمد کی ہیں۔دریں اثناء کٹر ڈاکو بلوندر سنگھ عرف بلی، سنیل شرما عرف کدھو اور ابھیشیک کمار عرف پنکو کو ڈکیتی کیس ایف آئی آر نمبر 05/2024 پی ایس وجے پور میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔وہیںبدنام زمانہ چور سوہن لال کو ایف آئی آر نمبر 19/2024پولیس تھانہ سانبہ میں گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔تاہم بدنام زمانہ چور کاشیو شرما عرف ٹنڈو عرف دانا اور رام پال عرف کاکا کو ایف آئی آر نمبر 04/2024پی ایس گھگوال میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے بتایا کہ ضلع سانبہ میں ڈاکوؤں اور چوروں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور سانبہ پولیس نے 187چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے چوری کے 88کیس حل کیے ہیں۔