11 مویشیوں کو بچایاگیااور3 گاڑیاں ضبط کیں
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ سانبہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی تین کوششوں کو ناکام بنا تے ہوئے چار مویشی اسمگلروں کو گرفتار کیااور گیارہ مویشیوں کو بچایا ۔وہیںپولیس اسٹیشن سانبہ اور پولیس اسٹیشن گھگوال کے دائرہ اختیار میں تین گاڑیاں ضبط کیں۔
یاد رہے پولیس اسٹیشن سانبہ کی ایک پولیس پارٹی نے ناکا مانسر موڑ سانبہ پر گاڑیوں کی چیکنگ ڈیوٹی کے دوران، دو مہندرا لوڈ کیرئیر گاڑیوں کو روکا جن میں رجسٹریشن نمبرجو سانبہ کی طرف سے آ رہی تھیں اور مانسر روڈ کے راستے ادھم پور کی طرف جا رہی تھیں۔ مذکورہ دونوں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ہر گاڑی کے اندر سے تین مویشی لدے ہوئے پائے گئے اور انہیں بغیر کسی جائز اجازت کے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔وہیں تمام چھ مویشیوں کو بچا لیا گیا ہے اور دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 42/2024 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
وہیںتھانہ گھگوال کی ایک پولیس پارٹی نے ناکہقومی شاہراہ تپیال پر گاڑیوں کی چیکنگ ڈیوٹی کے دوران، ایک مہندرا لوڈ کیرئیر کو روک لیا۔وہیںگاڑی کی چیکنگ کے دوران گاڑی کے اندر سے 5 مویشی لدے ہوئے پائے گئے جنہیں انتہائی ظالمانہ طریقے سے باندھ کر بغیر کسی جائز اجازت کے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ تاہم گاڑی کا ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
یاد رہے بچائے گئے تمام مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور مویشیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 18/2024پولیس اسٹیشن گھگوال میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے