سانبہ پولیس نے 3 بدنام زمانہ مویشی اسمگلروں کو گرفتار کیا

0
0

قلیل عرصہ میں112 بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار: ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مویشیوں کے اسمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے سانبہ پولیس نے تھانہ سانبہ اور گھگوال میں مویشیوں کی سمگلنگ کے تین مختلف مقدمات میں تین بدنام زمانہ مویشی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔وہیںگرفتار شدہ مویشی اسمگلروں کی شناخت اعجاز احمد لون ولد عبدالحمید لون ساکنہ شنکر پورہ ضلع اننت ناگ، مکھن دین ولد محمد اشرف ساکنہ رام کوٹ ضلع کٹھوعہ اور مسکین علی ولد سائیں ساکنہ سنڈلہ تحصیل مجالتا ضلع ادھم پور حال سریل پائی گجر بستی تحصیل مرہین ضلع کٹھوعہ کے طور پر کی گئی ہے۔اس ضمن میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ سانبہ پولیس نے خصوصی مہم کے آغاز کے بعد مختصر عرصے میں مجموعی طور پر ایک سو بارہ بدنام زمانہ مویشی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف 92ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا