1,77,260 روپے نقدی برآمد ،معاملہ درج، مزید تحقیقات جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍منشیات فروشوںاوراسمگلروں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، سانبہ پولیس نے پولیس اسٹیشن وجئے پور کے دائرہ اختیار میں دو منشیات فروشوں کو تقریباً 5.20 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 1,77,260 روپے کی نقدی برآمد کی ہے۔واضح رہے تھانہ وجئے پور کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس وجئے پور کی سربراہی میں رکھ بروتیاں علاقہ میں گشت کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت دو افراد کو مشکوک حالت میں پایا۔وہیں پولیس پارٹی کو دیکھ کر دونوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم چوکس پولیس پارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو پکڑ لیا۔
دوران چیکنگ ان کے قبضے سے تقریباً 5.20 گرام ہیروئن اور ایک لاکھ 77 ہزار 260 روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ دونوں سے برآمد ہونے والے تین موبائل فون بھی کیس میں ضبط کر لیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیرنمبر 55/2024پولیس اسٹیشن وجئے پور میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔