سانبہ پولیس نے گورنمنٹ ڈگری کالج، گھگوال میں ’ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر سیمینار‘ کا انعقاد کیا

0
0

پولیس آفت کی گھڑیوں میں قیمتی جانیں بچانے کے لیے طلباء اور نوجوانوں کو تیار کررہی ہے: ایس ایس پی بینم توش
راکیش چوہدری
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے جی ڈی سی گھگوال میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر ایک متاثر کن سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پرکئی سرکاری اور نجی اداروں کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی ۔وہیںایس ایس پی سانبہ بینم توش، ایڈیشنل ایس پی سانبہ سریندر چودھری، ڈپٹی ایس پی گرو رام، ایس ایچ او تھانہ گھگوال بھارت بھوشن اور انچارج پولیس چوکی راجپورہ ایس آئی ہردیو سنگھ نے بہترین اول، دوم اور تیسرے کو 10000، 6000 اور 4000 روپے کے نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پرپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گھگوال سجاتا سلاتھیا نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سلسلے میںطلباء اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے گھگوال میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر سیمینار منعقد کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔وہیں ایڈیشنل ایس پی سانبہ نے بھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے موضوع پر بات کی۔تاہم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ پولیس طلباء اور نوجوانوں کو آفت کے اوقات میں قیمتی جانیں بچانے کے لیے تیار کر رہی ہے اور امدادی کاموں میں حصہ لینے اور بحران کے وقت ذاتی قیمت پر دوسروں کی مدد کرنے جیسی اقدار کو فروغ دے رہی ہے۔ ایس ایس پی سانبہ نے مزید کہا کہ جہاں تک ضلع سانبہ کا تعلق ہے وہاں قدرتی آفات جیسے زلزلہ، سیلاب، آتشزدگی کے واقعات، ڈرون حملے، سرحد پار سے شیلنگ اور جنگ جیسی صورتحال کے دوران بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ رہتا ہے۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے طلباء ، نوجوانوں، والدین، سرپرستوں، رشتہ داروں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے پولیس مختلف اسکولوں اور کالجوں میں سمپوزیم، سیمینارز اور مباحثوں جیسے پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا