راکیش چوہدری
سانبہ؍؍ ناجائز شراب کی فروخت کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے سانبہ پولیس نے تھانہ وجئے پور کے دائرہ اختیار میں ناجائز شراب کی 49 بوتلیں برآمد کی ہیں۔اس سلسلے میںپولیس اسٹیشن وجئے پور کی ایک پولیس پارٹی نے رات کے اوقات میں وجے پور علاقے میں گشت کی ڈیوٹی کے دوران جے کے اسپیشل وہسکی کی 180 ملی لیٹر کی 49 بوتلیں برآمد کی ہیں جو کہ میٹاڈور اسٹینڈ وجئے پور رام گڑھ روڈ کے پاس پنکج شرما عرفبٹلی ولد رام داس کے ساکنہ گوڑہ موڑ وجئے پور عام لوگوں کو ناجائز منافع حاصل کرنے کے لئے زیادہ نرخوں پرفروخت کر رہا تھا ۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 134/2023 پولیس اسٹیشن وجئے پور میں درج کیا گیا ہے اور ملزمین کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔