نو ماہ میں چوری کے 73 کیس حل، 146 چور گرفتار: ایس ایس پی سانبہ بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش کی رہنمائی میں پولیس نے بدنام زمانہ چور کو گرفتار کرکے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کرکے چوری کا ایک بڑا معاملہ حل کرلیا ہے۔دریںا ثناء تفتیش کے دوران، ایک بدنام چور سنیل کمار ولد ہری رام ساکنہ اترپردیش حال شیو نگر وجے پور کو پولیس نے گرفتار کیا اور اس کے انکشاف پر چوری شدہ اشیاء یعنی سونے کی انگوٹھی 05 عدد، سونے کی چین 01عدد، سونے کی کان کی چوٹی 04 عدد، چاندی کی انگوٹھی 01 عدد، چاندی کی زنجیر 01عدد، پازیب چاندی 02 عدد اور کچھ نقدی برآمد ہوئی۔واضح رہے مذکورہ تفتیش ایف آئی آر زیر نمبر 268/2023پولیس تھانہ سانبہ کے تحت کی گئی ۔اس ضمن میں ایس ایس پی سانبہ بینم توش نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نو ماہ میں چوری کے 73 کیس حل ہوئے اور 146 چور گرفتارکئے گئے۔