سانبہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی

0
0

9 مویشیوں کو بچایا، گاڑی ضبط،معاملہ درج ،مزید تحقیقات جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍مویشی اسمگلروں اور ان کے پرچار کرنے والوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، سانبہ پولیس نے پولیس اسٹیشن وجئے پور کے دائرہ اختیار میں مویشی کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے نو مویشی کو بچایا اور گاڑی ضبط کی۔واضح رہے پولیس اسٹیشن وجئے پور کی ایک پولیس ٹیم نے ایس ایچ او پی ایس وجئے پور کی سربراہی میں ناکہ ایمس وجئے پور پر گاڑیوں کی چیکنگ کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے، ایک گاڑی کو روکا ۔وہیںگاڑی کی چیکنگ کے دوران اس کے اندر سے نو مویشی لدے ہوئے پائے گئے جنہیں انتہائی ظالمانہ طریقے سے باندھ کر بغیر کسی جائز اجازت کے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ تاہم بچائے گئے تمام مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 81/2024پولیس اسٹیشن وجئے پور میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا