پانچ مویشیوں کو بازیاب کیا گیا، گاڑی ضبط
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے پولیس سٹیشن گھگوال کے دائرہ کار میں پانچ مویشیوں کوبچایا اور گاڑی ضبط کر لی۔یاد رہے تھانہ گھگوال کی پولیس پارٹی نے ناکہ این ایچ ڈبلیوتاپیال پر گاڑیوں کی چیکنگ ڈیوٹی کے دوران ایک مہندرا بولیرو پک اپ کو روکاجوکٹھوعہ کی طرف سے آرہی تھی۔
وہیں گاڑی کی چیکنگ کے دوران گاڑی کے اندر سے 5مویشی پائے گئے جنہیں انتہائی ظالمانہ طریقے سے باندھ کر بغیر کسی جائز اجازت کے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔تاہم مویشیوں کے اسمگلر کی شناخت کمل کمار ولد منوہر لال، خانپور، پٹھان کوٹ (پنجاب) کے طور پر کی گئی ہے۔اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 16/2024پولس اسٹیشن گھگوال میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔