سانبہ پولیس نے منشیات فروش کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا

0
0

پولیس تھانہ رام گڑھ میں معاملہ درج ،مزید تفتیش جاری
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سانبہ پولیس نے پولیس اسٹیشن رام گڑھ کے دائرہ اختیار میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ہیروئن (چٹا) جیسی نشہ آور چیز برآمد کی ہے۔واضح رہے پولیس اسٹیشن رام گڑھ کی ایک پولیس پارٹی نے ناکہ کولپور پر گاڑیوں کی چیکنگ کی ڈیوٹی کرتے ہوئے ایک شخص کو مشکوک حالت میں چلتے ہوئے روکا۔وہیں پولیس نے مذکورہ شخص کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ہیروئن جیسی نشہ آور چیز برآمد کر لی۔یاد رہے گرفتار منشیات فروش کی شناخت بلکار سنگھ ولد چرن سنگھ ساکنہ بڑوٹا کیمپ، رام گڑھ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیرنمبر 15/2024پولیس اسٹیشن رام گڑھ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا