پولیس ہر جگہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہے: ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانبہ پولیس نے ڈوڈہ سے کٹر مجرم گلکا کو گرفتار کیا ہے۔واضح رہے مذکورہ ملزم کو گڈوال رام گڑھ کے اکشے قتل کیس میں جموں، ڈوڈہ اور سانبہ اضلاع میں سلسلہ وار چھاپوں کے بعد پولیس نے "گلکا” کے چھ مددگاروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔سخت مجرم ساحل شرما عرف گلکا ولد راکیش کمار سکنہ ریلوے فاٹک وجئے پور کو اس کے چھ مددگاروں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اس سلسلے میںپولیس اسٹیشن رام گڑھ کی ایک پولیس پارٹی گزشتہ آدھی رات کو ڈوڈہ پہنچی اور گلکا کو پریم نگر ضلع ڈوڈہ کے پنتھن سے گرفتار کیا۔وہیںسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ پولیس ہر جگہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اکشے قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان اور ان کے معاونین اور پناہ گزینوں کو قانون کے تحت گرفتار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔