رواں سال کے دوران غیر قانونی کان کنی کے لیے کل 243 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں
راکیش چوہدری
سانبہ ؍؍غیر قانونی کان کنی کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھتے ہوئے، سانبہ پولیس نے آٹھ مزید گاڑیاں ضبط کی ہیں جو ضلع سانبہ میں غیر قانونی کان کنی کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔اس سلسلے میںپولیس ٹیم نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر سانبہ بھشم دوبے کی نگرانی میں اور مجموعی طور پر ایڈیشنل ایس پی سانبہ سریندر چودھری کی قیادت میں مختلف مقامات پر غیر قانونی کان کنی کے لیے استعمال ہونے والی آٹھ (08) مزید گاڑیوں کو ضبط کیا ہے ۔واضح رہے رواں سال کے دوران اب تک غیر قانونی کان کنی کے لیے کل 243 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔