پی ایس بڑی برہمنہ میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
راکیش چودھری
سانبہ؍؍ضلع میں غیر قانونی شراب کی فروخت کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، سانبہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے 180 ملی لیٹر کی 86 بوتلیں ناجائز شراب برآمد کی ہیں جو تھانہ بڑی برہمنہ کے دائرہ اختیار میں ہے۔واضح رہے کالاگیٹ بڑی برہمنہ کے قریب ناجائز شراب کی فروخت کے حوالے سے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پی ایس بڑی برہمنہ کی سربراہی میں تھانہ بڑی برہمنہ کی پولیس پارٹی نے موقع پر چھاپہ مار کر 180 ملی لیٹر کی جے کے اسپیشل وہسکی کی 86 بوتلیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاجس کی شناخت رنجیت سنگھ ولد یش پالس ساکنہکدگل، بڑی برہمنہ کے طور پر ہوئی جو عام لوگوں کو زیادہ نرخوں پر غیر قانونی شراب فروخت کرنے میں ملوث تھا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 49/2024پی ایس بڑی برہمنہ میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔