دو ایف آئی آر درج کیں، 2 ملزمان کو گرفتار کیا، مزید 9 گاڑیاں ضبط کیں
گزشتہ دس مہینوں میں غیر قانونی کان کنی کے لیے 209 گاڑیاں ضبط کی گئیں: ایس ایس پی بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش کی مجموعی نگرانی میں، سانبہ پولیس نے سانبہ ضلع کے پرمندل اور اتربھنی علاقوں میں دیویکا ندی میں غیر قانونی کان کنی کے سلسلے میں دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی ہیں اور دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔اس دوران غیر قانونی طور پر استعمال ہونے والی نو (09) مزید گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 16/2023 اور ایف آئی آر نمبر 17/2023 پولیس اسٹیشن پرمنڈل اور پی پی اتربھنی کے ذریعہ درج کی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔وہیںگرفتار ملزمان کی شناخت وشواجیت ولد سباش چندر ساکنہ سدرال تحصیل بڑی برہمنہ ضلع سانبہ اور پرشوتم کمار ولد سوم دت ساکنہ لوّلی تحصیل بڑی برہمنہ ضلع سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی سانبہ بینم توش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دس مہینوں میں غیر قانونی کان کنی کے لیے 209 گاڑیاں ضبط کی گئیں