ساڑھے نو مہینوں میں 93 مویشی اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا: ایس ایس پی سانبہ بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش کی مجموعی نگرانی میں، پولس نے تھانہ گھگوال کے دائرہ اختیار میں دو بدنام زمانہ مویشی اسمگلروں کو گرفتار کرکے استرہ مویشیوں کو بازیاب کیا ہے ۔وہیںگرفتار کیے گئے مویشی اسمگلروں کی شناخت عارف احمد ولد عبداللطیف سکنہ رام بن اور محمد فاروق ولد عبدالغنی سکنہ میراں صاحب ضلع جموں کے طور پر کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیرنمبر 104/2023 پولیس اسٹیشن گھگوال میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔وہیں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ، بینم توش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ساڑھے نو مہینوں میں 93 مویشی اسمگلروں کو گرفتار کیا گیاہے۔