سانبہ پولیس نے بیرپور فائرنگ کا معاملہ حل کیا، معاملہ کے اہم ملزم کو ہماچل پردیش سے گرفتار کیا گیا

0
0

بدنام زمانہ ہیروئن اسمگلروں کا "لمبو-گجر-گینگ” بیر پور میں قاتلانہ حملے میں ملوث: ایس ایس پی سانبہ بینام توش

لازوال ڈیسک
سانبہ//سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینام توش کی مجموعی نگرانی میں، پولیس نے بیر پور کے فائرنگ کے معاملے کو حل کرتے ہوئے ہماچل پردیش سے ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے اور قاتلانہ حملے میں ملوث دیگر ملزمین کی شناخت لمبو گجر گینگ کے ارکان کے طور پر کی ہے۔ واضح رہے اس بدنام زمانہ ہیروئن سمگلروں کی گینگ کو "یوکا-گجر-گینگ” بھی کہا جاتا ہے۔
واضح رہے تین جولائی کو تقریباً دس نقاب پوش مجرموں کا ایک گروپ جن میں زیادہ تر گجر تھے بیر پور کے سوئمنگ پولز پر اچانک نمودار ہوئے اور بغیر کسی اشتعال کے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جن کی شناخت طاہر لطیف ولد عبداللطیف اور مظفر سراج ولد سراج الدین ساکنہ کشتواڑ کے کے طور پر ہوئی جو سوئمنگ پول چلانے کے لیے چوکیدار/انتظامی عملے کے طور پر مصروف تھے۔ تاہم جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے قبل بدمعاشوں نے پستول سے فائرنگ بھی کی۔اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 162/2023 پولیس تھانہ بڑی برہمنہ میں درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی جہاں پولیس کے سامنے ایک بڑا چیلنج تھا کہ وہ قاتلانہ حملے کے مقدمے کی کارروائی اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کا تھا۔
دریں اثناء تحقیقات میں سائنسی مدد کا استعمال کرتے ہوئے اور دستی معتبر ذرائع کی بنیاد پر، ایس آئی منہور لال اور پی ایس آئی سدھیر سنگھ چاڑک کی سربراہی میں پولیس اسٹیشن بڑی برہمنہ کے آٹھ اہلکاروں پر مشتمل سانبہ پولیس پارٹی نے ہماچل پردیش کے دھرم شالہ اور میکلیوڈ گنج میں چھاپے مارکر ایک اہم ملزم بلویندر سنگھ عرف گورو ولد سوارن سنگھ ساکنہ رنجاڑی وجے پور ضلع سانبہ کو گرفتار کر لیا۔ اسے پولیس اسٹیشن بڑی برہمنہ لایا گیا جہاں اس سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس نے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس نے بیر پور میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث دیگر تمام مجرموں کے ناموں کا انکشاف کیا ہے جس میں دو بے گناہ شہریوں کو تیز دھار ہتھیار سے زخمی کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سانبی بینام توش نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہیروئن کے بدنام سمگلروں کے "لمبو-گجر-گینگ” جسے "یوکا-گجر-گینگ” بھی کہا جاتا ہے، نے سوئمنگ پول کے معصوم چوکیداروں پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں چھاپے جاری ہیں اور تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا