لازوال ڈیسک
رام گڑھ؍؍اپنی پارٹی لیگل سیل ضلع صدر سانبہ ساہل بھارتی نے سانبہ میں مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقعے نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رام گڑھ میں عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع میں غیر متوقع طور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ضلع میں صنعتی شعبہ تیزی کے ساتھ فروغ پارہا ہے۔انہوں نے کہا’’ہمارے نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں جموں وکشمیر سے باہر جانا پڑتا ہے جبکہ مقامی صنعتی شعبہ جات میں اْنہیں روزگار فراہم کرنے پر توجہ نہیں دی جاتی اور باہر سے ٹھیکے پر مزدور لائے جاتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’ہماری پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری صاحب نے یقین دلایا ہے کہ اگر اپنی پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم صنعتی شعبہ میں 90فیصد مقامی نوجوانوں کو روزگار یقینی بنائیں گے‘‘انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کی وعدہ بند ہے۔ موصولہ بیان کے مطابق اس دوران دیگر کئی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔