سانبہ میں تین روزہ ہنر مندانہ مظاہرہ اور آگاہی پروگرام اختتام پذیر

0
0

150 طلباء نے دستکاری کے مظاہرے اور آگاہی پروگرام میں حصہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍25-10-2023 سے 27-10-2023 تک منعقد ہونے والا 3 روزہ ہنر مندانہ مظاہرہ اور آگاہی پروگرام آج بھارگو ڈگری کالج سانبہ میں اختتام پذیر ہوا جس میں 5 ریسورس پرسنز سنجوگیتا ڈوگرہ (پینٹنگ)، دھیرج کپور ( بسوہلی پینٹنگ)، راجندر کمار (بانس کرافٹ)، وسیم وانی ( چکری ووڈ کرافٹ) اورخوشی گپتا (کڑھائی اور کروشیٹ) نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا اور طلباء کو ہندوستانی دستکاری کے بھرپور ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پرتقریباً 150 طلباء نے دستکاری کے مظاہرے اور آگاہی پروگرام میں حصہ لیا اور دستکاری بنانے میں گہری دلچسپی لی اور پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس سے قبل پروگرام کا افتتاح پچیس اکتوبر کوکالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کی موجودگی میں کیا گیا۔وہیں دستکاری خدمت مرکز جموں کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر امبیکا سمبیال ، پون رینا ، انیرودھ کپل ، نوین پاٹھک (سی ٹی او) اور انجلی کول (ایچ پی او )بھی موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا