سامون نے جموں وکشمیر میں پشو بہبود سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا

0
0

جموں پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن اورماہی پروری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ایک میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں اینمل ویلفیئر سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں مکانات و شہر ی ترقی ایم ہارون ، ایڈیشنل کمشنر جموں راکیش کمار سرنگل، کمشنر جے این سی کے علاوہ کئی دیگر اَفسران بھی موجود تھے جبکہ کمشنر ایس ایم سی سر ی نگر خورشید احمد ثنائی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ میں پشو ئوں پر ہو رہے ظلم کو رُوکنے سے متعلق ایکٹ 1960 کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔ اِس دوران اے بی سی پروگرام کی عمل آوری سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اِس موقعہ پر ڈاکٹر سامون نے سری نگر اور جموں شہروں میں ڈاگ شیلٹرس کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کتوں کے لئے اضافی شیلٹر جلد ازجلد تعمیر کئے جانے چاہئیں تاکہ آوارہ کتوں کی بدعت پر قابو پایا جاسکے۔
اُنہوں نے جموںوکشمیر تک مویشیوں کی ٹرانسپورٹیشن کا بھی جائزہ لیا اور حکام کو ہدایات دیں کہ وہ بہتر ٹرانسپورٹیشن کے لئے خاطر خواہ اِنتظام کریں۔اُنہوں نے امپھلا جموں میں قائم کئے گئے گائوشالاکی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں وکشمیر میں ڈیری یونٹوں کا معائینہ کریں تاکہ اشیاء کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔
سامون نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ زیادہ سے زیادہ کتوں کو اے بی سی پروگرام میں لانے کے لئے مزید اقدامات کریں۔اُنہیں بتایا گیا کہ شہر سر ی نگر میں 15سے20کتوں کا روزانہ اِس پروگرام کے تحت علاج کیا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا