سالہاسال سے جاری جمہوریت کا فقدان عوام کُش ثابت: عمر عبداللہ

0
0

سری نگر،// جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ سالہاسال سے جمہوریت کے فقدان نے عوام کو زبردست مسائل و مشکلات سے دوچار کردیا ہے اور یہ سلسلہ ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتا جارہا ہے اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس کا ایک خصوصی اجلاس پارٹی ہیڈ کواٹر میں نائب صدر عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہواجس دوران آنے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور پارٹی لائحہ عمل اور تنظیمی پروگراموں میں پر تبادلہ خیالات کرنے کے علاوہ لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات بھی زیر بحث آئے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سطح پر راحت پہنچانے کے بجائے آئے روز ایسے حکم نامے جاری کرنے میں مصروف رہتی ہے جو عوام کُش، جمہوریت کُش اور جموں و کشمیر مخالف ہوتے ہیں۔

انہوں نے لیڈران کو پارٹی کی مضبوطی کیلئے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے اور ہر صورت میں عوام کے ساتھ جڑے رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عمر عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد کو کمربستہ ، پُرعزم اور ثابت قدم رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں عوامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا