حیدرآباد (یواین آئی)سالگرہ منانے کے لئے اپنی سہیلی کے مکان جانے والی لڑکی مردہ پائی گئی۔شبہ کیاجاتا ہے کہ اس کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا قتل کردیاگیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے ہنمکنڈہ کے وشنوپریہ گارڈنس کے قریب پیش آئی۔مقتول دین دیال نگر کی رہنے والی تھی۔وہ گزشتہ شب اپنی سالگرہ منانے کے لئے اپنی سہیلی کے مکان گئی تھی تاہم وہ مکان نہیں پہنچی اور مردہ پائی گئی۔اطلاع متلے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایم جی ایم اسپتال منتقل کردیا۔