سالانہ میلہ کھیر بھوانی 12 جون کو منایا جائے گا

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں امسال سالانہ ’میلہ کھیر بھوانی’ 12 جون کو منایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سالانہ میلہ کھیر بھوانی 12 جون کو منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس یاترا کے لئے جہاں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا جا رہا ہے۔وہیں انتظامیہ یاتریوں کو تمام تر سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔
دریں ا ثنا ذرائع نے بتایا کہ کشمیر پنڈت عقیدت مند جموں سے 12 جون کی صبح 6 بجے اس یاترا کے لئے روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ یاتری جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کی بسوں میں یاترا کے لئے روانہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ان یاتریوں کے سفر، قیام و طعام کے لئے بھر پور بندوبست کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال بھی بیرون ملک سے یاتریوں کے آمد کی توقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تولہ مولہ میں واقع کھیربھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیا دیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں، کا مندر ہے۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے۔اس مندر میں کشمیری پنڈت ’میلہ کھیر بھوانی‘ کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا