سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا کا باقاعدہ آغاز

0
0

یاتری اپنے بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ،پوتر گھپا پر’آرتی‘انجام دی گئی
یواین آئی

سری نگر؍؍جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا کا سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ہفتے کی صبح باقاعدہ آغاز ہوا۔تفصیلات کے مطابق یاتریوں کا پہلا قافلہ ‘بم بم بھولے’ اور ‘ہر ہر مہادیو’ کے نعروں کے بیچ ہفتے کی صبح اپنے اپنے بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوا۔یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اوران میں سا دھو،مرد و زن، پیر و جوان شامل تھے۔وسطی ضلع گاندربل کے بالتل بیس کیمپ سے سکریٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈاکٹر راگھو لنگر کے ساتھ ضلع کمشنر گاندربل اور ایس ایس پی گاندربل نے جھنڈی دکھا کر یاتریوں کے پہلے قافلے کو پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ننوان پہلگام بیس کیمپ سے سکریٹری مال ڈاکٹر پیوش سنگلا، ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ ایس ایف حامد نے یاتریوں کو جھنڈی دکھا کر پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ یاتری انتظامات کو دیکھ کر بہت ہی مطمئن نظر آئے اور مقامی لوگوں کی طرف سے مدد فراہم کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔جموں وکشمیر انتظامیہ اور شری امر ناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔بتادیں کہ شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے 3488 یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ جمعہ روز اپنے اپنے بیس کیمپوں پر پہنچ گیا۔قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوٹی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔معلوم ہوا ہے کہ درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔جموں کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئی کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔وہیں شری امرناتھ جی یاترا شروع ہونے کے ساتھ ہی پوتر گھپا پر ہفتے کے روز ‘آرتی’ انجام دی گئی۔شری امرناتھ جی شرائن بورڈ حکام نے بتایا کہ شری امرناتھ گھپا پر ہفتے کی صبح ‘آرتی’ انجام دی گئی۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے پہلے قافلے نے ہفتے کی صبح پوتر گھپا کی طرف سفر شروع کیا۔بتادیں کہ ہفتے کی صبح سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کا باقاعدہ آغاز ہوا اور یاتریوں نے بالتل اور پہلگام بیس کیمپ سے پوتر گھپا کی طرف سفر شروع کیا۔3488 یاتریوں پر مشتمل پہلا جھتا جمعہ کے روز بالتل اور پہلگام بیس کیمپوں پہنچ گیا تھا جن کا سری نگر اور دوسرے مقامات پر نہ صرف انتظامیہ بلکہ مقامی لوگوں نے بھی شاندار استقبال کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں وکشمیر حکومت اور شری امر ناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فیقدالمثال انتطامات کئے ہیں۔دریں اثنا بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از 4 ہزار یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ ہفتے کی صبح کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔فوج کا کہنا ہے کہ امسال شری امرناتھ جی یاترا کے پر امن اور ہموار انعقاد کے لئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات عمل میں گئے ہیں اور کواڈ کوپٹرس کے علاوہ نائٹ وڑن آلات کو استعمال میں لایا گیا ہے تاکہ یاترا کے دونوں راستوں پر دن رات کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔اِدھر جموں سے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا دوسرا قافلہ ہفتے کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 4 ہزار 4 سو 16 یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ 188 گاڑیوں میں سوار ان یاتریوں میں سے 1683 یاتری بالتل بیس کیمپ جبکہ 2733 یاتری پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے۔دریں اثنا امر ناتھ جی یاترا کا ہفتے کی صبح باقاعدہ آغاز ہوا اور یاتری اپنے اپنے بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہوئی یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا